سال کے محمد عطیف نے نو مہینے میں قرآن پاک کو حفظ کیا11
مرکزی درسگاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور پوسٹ اسکا بازار ضلع سدھارتھ نگر یو پی انڈیا میں 11 سال کے طالب علم محمد عطیف ابن تیز احمد مقام بڑیہاری برجمن گنج ضلع مہراج گنج یو پی نے نو ماہ میں قرآن مقدس کو حفظ کیا اسی موقع پر دارالعلوم کے وسیع صحن میں جشن تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد کیا گیا دارالعلوم میں شعبہ حفظ و قرات کے صدر حضرت مولانا حافظ و قاری خان محمد فیضی نے قران مقدس کی تلاوت سے اس محفل کا آغاز کیا مداح رسول اکرم حضرت مولانا سلمان رضا فیضی مدرس ادارہ ہذا نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا اور مشہور زمانہ خطیب ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی پرنسپل ادارہ ہذا نے عظمت قرآن وحافظ قرآن کے فضائل کو بیان کیے اور آپ نے فرمایا قابل مبارک باد ہیں اہل بندیشرپور و نوڈیہوا کے جملہ مسلمان جو تمام طلبہ کی ضیافت کرتے ہیں اور ادارہ کے تعمیر و ترقی میں کوشاں رہتے ہیں قابل مبارک باد ہیں دارالعلوم کےتمام اساتذہ و ارکان بالخصوص حضرت حافظ و قاری مولانا خان محمد فیضی صاحب جو محنت و لگن کے ساتھ حفظ و قرات کے طلبہ پر محنت کرتے ہیں جسکا نتیجہ محمد عطیف کی شکل میں آپ دیکھ رھے ہیں قابل مبارک باد ہیں محمد عطیف کے والدین جن کے ہونہار بیٹے نے کم عمری کم مدت میں قرآن پاک کو اپنے سینے میں محفوظ کیا ایسے موقع پر ادارہ ہذا کے ناظم اعلی شمیم احمد نوری و حضرت حافظ و قاری شاہ عالم صاحب قبلہ رضوی مدرس ادارہ ہذا حافظ و قاری مولانا محمد آصف رضا تنویری اور مولانا افسر علی فیضی سیٹھ اسحاق احمد سیٹھ ذاکر علی خازن عبد الرزّاق محمد اسلام عرف جمن چودھری انعام مستری صادق علی عبدالواحد عبدالقادر حضرت علی رحمت علی ارشاد احمد دارالعلوم کے طلبہ اور بہت سارے افراد موجود رہے
رپورٹ۔ محمد سیف رضا بندیشر پوری