اجم گڑھ:ہر گھر سے قرآن کریم کے پڑھنے کی آواز آنی چاہیے ۔مفتی جمال,عبد الماجد بن محمد راشد کے حفظ مکمل کی تقریب ۔۔۔۔۔۔
اعظم گڑھ :لال گنج بلاک کے کٹولی خورد گاؤں کے رہائشی محمد ارشد کے صاحبزادے عبد الماجد نے صرف چار سال میں مولانا منہاج احمد کی اقتداء میں حفظ پورا کیا ۔واضح ہو کہ عبد الماجد نے مدرسہ سیدنا عبداللہ بن مسعود نند آوں سرائمیر سے حفظ کی پڑھائی کی اور لگ بھگ چار سال میں حفظ مُکمل کیا ۔
اِس تقریب کے موقع پر ناظم مدرسہ مفتی جمال احمد نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے نیک سیرت ہوں تو ہمیں موبائل کے غیر ضروری استعمال سے انکو دور رکھیں ۔قرآن کریم کا حفظ کرنے کے بعد اسکو باقی رکھنا بڑی بات ہے ۔جن کے بچے قرآن کریم کا حفظ مُکمل کر لیتے ہیں وه والدین بڑے ہی خوش قسمت ہیں ۔کامل حافظ دس ایسے لوگوں کی سفارش کریگا جن کے لیے جہنم واجب ہو گئی ہو ۔آج ہمارا سماج دین سے بہت دور ہے ۔پہلے گھروں سے قرآن کریم کے پڑھنے کی آواز آتی تھی آج موبائل کی آواز آ رہی ہے ۔ہمیں اپنے اندر بدلاؤ لانے کی ضرورت ہے ۔ہمارے گھروں سے صبح صبح قرآن کریم کے تلاوت کی آواز آنی چاہیے ۔آج حافظ عبد الماجد کے علاوہ دس اور حفاظ کرام نے حفظ مُکمل کیا ۔
اِس موقع پر خاص طور سے محمد راشد، حافظ مجاھد السلام ،حافظ محمد افضل ،ذیشان احمد ،عبید الرحمن ،تنویر احمد ،عبد الوہاب سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔