*ڈاکٹر وسیم احمد کا جامعہ ہمدرد میں آئی یو ایف (IUF) کی سی ایم ای میں خطاب
اگست 2024 کو جامعہ ہمدرد میں انٹرنیشنل یونانی فورم (IUF) نے “یونانی اور دیگر صحت کے اداروں میں تحقیق اور جدت کے انضمام” کے موضوع پر ایک سی ایم ای(CME) اور مختلف خصوصی میدانوں میں یونانی سوسائٹیوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب شعبہ علم الاطفال اور سینٹر آف ایکسیلنس ان یونانی، جامعہ ہمدرد کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
تقریب میں معزز مہمانان خصوصی میں پروفیسر عاصم علی خان،اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، جامعہ ہمدرد اور ڈاکٹر یوگیتا منجال، ڈائریکٹر، آئی وی ایس یو ٹی، حکومت این سی ٹی، دہلی شامل تھے۔ چیف گیسٹ پروفیسر کے جگن ناتھن، صدر، بورڈ آف یونانی سدھا اینڈ سووارگپا، این سی آئی ایس ایم تھے جبکہ صدارت کے فرائض پروفیسر افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے انجام دیے۔
اس تقریب میں اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج، پریاگراج کے پرنسپل اور یونانی فیکلٹی، آیوش یونیورسٹی، گورکھپورکے ڈین ڈاکٹر وسیم احمد کا ایک جامع اور معلوماتی لیکچر ہوا۔ ڈاکٹر وسیم احمد نے اپنے لیکچر میں یونانی طب میں تحقیق اور جدت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح جدید سائنٹفک طریقوں اور نئی ایجادات کو یونانی طب میں شامل کر کے اس کی افادیت اور معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ نیز انہوں نے اس سے متعلق این سی آئی ایس ایم کے ذریعے اٹھائے ھئے اقدام کا بھی ذکر کیا۔ ان کا لیکچر حاضرین کے لیے بہت معلوماتی اور متاثر کن تھا، اور انہیں بھرپور سراہا گیا۔اس تقریب کا مقصد یونانی طب میں تحقیق اور جدت کو فروغ دینا اور مختلف صحت کے اداروں میں اس کے انضمام کو ممکن بنانا تھا۔ شرکاء نے ہائبرڈ موڈ میں تقریب میں شرکت کی، جس نے انہیں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے شامل ہونے کا موقع فراہم کیا۔ شرکاء نے اس تقریب کو یونانی طب کی ترقی اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔