…..اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج، پریاگراج کی جانب سے یونانی

پریاگراج: اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال، پریاگراج میں نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن، وزارت آیوش، حکومتِ ہند اور حکومتِ اتر پردیش کی ہدایات کے تحت یونانی ڈے 2025 کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ 10 فروری بروز پیر صبح 10 بجے ایس ایس ایس بالیکا انٹر کالج، لیوکر گنج، پریاگراج میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔
کالج کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم نے اپنی خدمات پیش کی، جس کے انچارج ڈاکٹر محمد خالد تھے۔ دیگر ماہرین میں ڈاکٹر محمد توصیف، ڈاکٹر صبا امداد اور ڈاکٹر قطب الدین شامل تھے، جب کہ پی جی اسکالرز میں ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر ابتسام انور اور ڈاکٹر محمد مکرم بھی شریک رہے۔ فارماسسٹ محمد اختر کے ساتھ چندربھان سنگھ، امن سنگھ اور محمد سیفی نے بھی کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔
کالج کے پرنسپل، ڈاکٹر وسیم احمد کی زیرِ صدارت اس میڈیکل کیمپ میں نہ صرف مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں بلکہ صحت سے متعلق پیداری پیدا کی گئی۔ ایسے کیمپوں کے ذریعے یونانی طب کے فوائد عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے روایتی طریقہ علاج کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button