پریس ریلیز اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) اعظم گڑھ ڈویژن کی جانب سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا سہ
پریس ریلیز
اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) اعظم گڑھ ڈویژن کی جانب سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا سہ روزہ اجلاس بتاریخ 11 اپریل تا 13 اپریل 2025 موضع ہنگائی پور میں منعقد ہوا – اس سال مرکزی مجلسِ شوریٰ کا یہ پہلا اجلاس تھا اجلاس میں مختلف امور زیرِ بحث آئے بالخصوص گزشتہ میقات میں انجام پانے کاموں کا جائزہ لیا گیا آئیندہ میقات کے لئے تنظیم کے کاموں پر غور و خوض کیا گیا اس اجلاس میں بالخصوص چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا
مسلم سماج میں تعلیم کے تئیں بیداری
مسلم نوجوانوں میں دعوتی ذمہ داریوں کا احساس پیدا کرنا
مسلم نوجوانوں میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کرنا
مسلم نوجوانوں میں قرآن کی تعلیم کو لفظاً و معنا عام کیا جائے
مسلم نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور کرنے کے لئے بیداری مہم چلانا
مسلم نوجوانوں کو خدمت خلق کے تیار کرنا
اس موقع پر اسلامک یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
اس اجلاس میں بطورِ خاص فیڈریشن کے آل انڈیا صدر عالم گیر حسین عمار احسن ،بلال حسن حافظ محمد فیصل ذمہ داران و کارکنان بھی شریک ہوئے آخر میں صدرِ مجلس کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا