جلسہ دستار بندی 3/ مئی کو مدرسہ دارالعلوم محمدیہ کپتان گنج

کشی نگر میں 3/ مئی بروز سنیچر بعد نماز عشاء جلسہ دستار بندی کا انعقاد زیر صدارت حضرت علامہ مولانا محبوب عالم صاحب اشرفی پرنسپل ادارہ ھذا اور نقیب اہل سنت حافظ وقاری مسرور عالم رضوی کھڈا کشی نگر کی نقابت میں ہوگا. پروگرام میں مقرر ہردل عزیز حضرت مولانا مفتی امیر اللہ صاحب مصباحی مدرس ادارہ ھذا، خطیب بے مثال حضرت علامہ حافظ وقاری محمد تنویر رضا صاحب ازہری اشاعت الاسلام پرتاول بازار مہراج گنج اور مفکراسلام شہنشاہ خطابت حضرت مولانا سیف اللہ علیمی صاحب کلکتہ بنگال کا بیان ہوگا جبکہ شاہکار ترنم جناب محمد آعظم صاحب گورکھ پور نعت ومنقبت کے اشعار پیش کریں گے



