دو طالبِ علموں نے کیا قرآنِ پاک مکمل حفظ، جامعہ نظامیہ فیض العلوم دیوریا میں پرمسرت تقریب
دیوریا، 27 اگست:
جامعہ نظامیہ فیض العلوم، رامپور مہواباری دیوریا کے ہونہار طلبہ نے اپنی عظیم کامیابی سے ادارے کا نام روشن کر دیا۔ جامعہ کے طالبِ علم محمد فیضان رضا نے صرف 13 برس کی عمر میں محض دو سال کے عرصے میں قرآنِ کریم مکمل حفظ کر لیا، جبکہ دوسرے طالبِ علم حافظ فیروز نے 14 برس کی عمر میں یہ سعادت حاصل کی۔ اس روح پرور موقع پر جامعہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز حضرت حافظ و قاری غلام مرتضیٰ شمسی کی دلنشین تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جامعہ کے طلبہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر جامعہ کے خطیب الہند حضرت مولانا نے “حفاظِ قرآن کی فضیلت” پر پُراثر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ عظیم کو سینے میں محفوظ کرنا ایک عظیم سعادت ہے اور ایسے نوجوان امت کی شان اور والدین کے لیے باعثِ صد افتخار ہیں۔ انہوں نے حافظِ قرآن طلبہ اور قاری غلام مرتضیٰ شمسی صاحب کو مبارکباد بھی پیش کی۔
تقریب میں معروف علماء و اکابرین میں مولانا غلام محمد یاسین قادری، مولانا شہید صاحب قبلہ عالمی، حضرت مولانا زکاء اللہ، حضرت حافظ و قاری غلام مرتضیٰ شمسی، ماسٹر مختار احمد، مولانا شبیر حسن، ماسٹر نورالہدیٰ، سید حافظ صاحب کے علاوہ جامعہ کے طلبہ و طالبات اور گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس پرمسرت موقع پر خوشی و مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے دونوں طلبہ کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ یہ کامیابی ان کے والدین کے لیے صدقۂ جاریہ ہے۔
اس دوران جامعہ کے بانی و سرپرست مولانا غلام محمد یسین قادری صاحب مولانا شہید علیمی صاحب پرنسپل جامعہ ہٰذا مولانا ذکاءاللہ صاحب استاذ جامعہ ہٰذا مولانا شبیر صاحب جامعہ ہٰذا حافظ شوکت جامعہ ہٰذا ماسٹر مختار جامعہ ہٰذا ماسٹر نورلہدا جامعہ ہٰذا باہر سے آنے والے علمائے کرام
مولانا سیف ازہری صاحب مولانا عبد القیوم مولانا امیر الدین مرکزی مولانا اسلام نوری
مولانا آ فتاب علیمی حافظ صدام حسین اویسی حافظ بیت اللہ حافظ اسلم حافظ افضل
حافظ امتیاز خان حافظ جاوید اختر حافظ اسرار الحق حافظ جلال الدین قاری شمس الدین
وغیرہ موجود تھے