سیدہ نوری گرلس کالج سسوا بازار میں ششماہی امتحان کا انعقاد
مہراج گنج/ محمد رمضان ت
سیدہ نوری گرلس کالج سسوا بازار میں ششماہی امتحان کا انعقاد کیا گیا ادارہ کی سیکڑوں طالبات نے مولانا علاؤالدین احمد اشرفی ناظم اعلٰی اور مولانا قمرالزماں چترویدی علیمی بانی و مہتمم ادارہ ہذا کی نگرانی میں امتحان ششماہی اختتام پذیر ہوا ادارہ کے بانی و مہتمم نے بتایا کہ زیر تعلیم طلباء وطالبات کا تقریری امتحان لینے کے لئے قار شکیل اختر نظامی شیخ الادب دارالعلوم اشرفیہ کھڈا بازار کشی نگر مولانا معین الدین مصباحی سسوا بازار قاری یونس سسوا بازار کو مدعو کیا گیا تھا ممتحین حضرات نے امتحان لینے کے بعد تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی اور ادارے کے اساتذہ و معلمات کی حوصلہ افزائی کی قاری شکیل اختر نظامی نے کہا کہ یہ ادارہ اپنی تعلیمی سفر کے ابتدائی مرحلے میں ہے اس کے معیار تعلیم اور طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت کو دیکھ کر مجھے یقین کامل ہے کہ یہ ادارہ آنے والے دنوں میں سسواں علاقے کا مرکزی ادارہ ہوگا ۔
محمد رمضان امجدی مہراج گنج