مدرسہ اہل سنت مدینۃ الرسول لچھمی پور جرلہیا میں ششماہی امتحان کا انعقاد

 

مہراج گنج محمد رمضان امجدی

مہراج گنج کے پرتاول بلاک کے موضع لچھمی پور جرلہیا میں واقع مدرسہ اہل سنت مدینۃ الرسول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کا ششماہی امتحان ادارہ کے پرنسپل مولانا امجد علی نظامی کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوا ۔ اس ضمن میں بدھ کے روز مولانا عبد الکریم امجدی و مولانا محمد رمضان امجدی استاذ مدرسہ اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد نے درجہ اعدادیہ تا جماعت عالمیت کا تقریری امتحان لیا طلباء و طالبات نے مشکوٰۃ شریف شرح وقایہ اصول الشاشی قلیوبی میزان الصرف نحو میر جیسی کتابوں کا بخوبی تقریری امتحان دیا امتحان کے بعد باہر سے آنے والے ممتحین نے طلباء کی جانب سے عبارت خوانی سوالات کے درست جوابات دئیے جانے اور بہترین تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی اور ادارے کے پرنسپل و اساتذہ کی بہتر تعلیم و تربیت پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ۔

محمد رمضان امجدی مہراج گنج

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button