اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج میں عالمی یوم خواتین سے پہلے مسابقاتی پروگرام
آج بتاریخ 3 مارچ 2025 کو اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج پریاگ راج میں مہا یوگی گروگورکھناتھ آیوش یونیورسٹی گورکھپور کی بیان کردہ ہدایات کے مطابق عالمی یوم خواتین سے پہلے ہی ایک مسابقاتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں طالبات نے مختلف اہم موضوعات پر اپنے اپنے نظریات کو پیش کیا جیسے شادی بیاہ میں جہیز دینا ، لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کرنا ، اولڈ ایج ہوم کی ضرورت کیوں ہے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر قمرالحسن لاری ، ڈاکٹر اسامہ احمد اور ڈاکٹر بشری آفتاب نے جج کے فرائض انجام دیے اور کالج میں اول مقام ثنا خان BUMS 2021 batch جبکہ بی۔ یو۔ ایم۔ ایس۔ 2023 بیچ سے کنیز فاطمہ دوسرے مقام پر رہیں۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد نے عالمی یوم خواتین کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے آپ نے عورتوں کے مختلف مسائل اور ان کےمناسب حل پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس پروگرام کا انعقاد پروفیسر ضیاء بیگ ، ڈاکٹر خورشید عالم اور ڈاکٹر صبا امداد کی سہ رکنی کمیٹی کے زیرِ قیادت ہوا۔اس اہم موقع پر طلباء و طالبات کے سات ہی پروفیسر محمد آصف حسین عثمانی ، ڈاکٹر فرزانہ اور ڈاکٹر تحسین جیسے اساتذہ بھی شریک رہے۔