پروفیسر شاہد صاحب کے تکمیل الطب کالج لکھنؤ سے منسلک

ہونے پر الوداعی پروگرام:اج بتاریخ 26 نومبر 2024 کو شعبہ معالجات میں بعد نماز ظہر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر محمد شاہد صدر صدر شعبہ معالجات کے یہاں سے لکھنو جانے پر شعبہ معالجات اور تمام کالج کے اساتذہ کی جانب سے گلدستہ اور تحائف پیش کیے گئے اس بیچ میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد موجود رہے انہوں نے پروفیسر محمد شاہد صاحب کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ان کو اپنی طالب علمی کے دور سے دیکھا ہے کہ یہ اپنے کام میں بہت ہی مخلص ایماندار اور محنتی ہیں مریضوں کے تئیں کافی ہمدردی رکھتے ہیں اس کے علاوہ ان کے اندر انتظامی امور کی بے شمار صلاحیتیں ہیں جس کا فائدہ اس شعبہ اور کالج کہ حاصل رہیں ۔اتر پردیش ڈائیریکٹر یٹ کو کچھ ایسی ضروریات پیش آییں کہ ان کی خدمات کو اسٹیٹ تکمیل الطب کالج لکھنو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب سے یہ لکھنؤ کالج سے منسلک ہوگئے لہذا اب یہ اپنی خدمات کو وہاں پر بہتر سے بہتر انداز میں انجام دیں گے۔ پروفیسر محمد شاہد صاحب کے تعلق سے پروفیسر محمد ضیابیگ صاحب پروفیسر محمد اصف حسین عثمانی صاحب پروفیسر عرفان احمد صاحب پروفیسر نجیب حنزلہ عمار صاحب،پروفیسر کفیل احمد نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے۔ڈاکٹر آفریں نے اچھے سے اس پروگرام کو ترتیب دیا ۔۔اخیر میں ڈاکٹر بلال احمد نے تمام لوگوں اور خاص طور پر پروفیسر محمد شاہد صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button