ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے راجکیہ آیوروید میڈیکل کالج، وارانسی کےنیشنل ورکشاپ میں سائنٹفک لیکچر دیا

ڈاکٹر فہمیدہ زینت، اسسٹینٹ پروفیسر شعبہ نسواں و قبالت، اجمل خاں طبیہ کالج، اے ایم یو علیگڈہ نے 13.08.2024کو راجکیہ آیوروید میڈیکل کالج، وارانسی میں سائنسی فکشن کے ساتھ تربیتی پروگرام کے ایک نیشنل ورکشاپ میں لیکچر دیا۔ اس قومی ورکشاپ کا عنوان “سائنٹفک رائٹنگ،اشاعت اخلاقیات اور تحقیقی دیانتداری” تھاجو حکومت ہند کی وزارت آیوش کے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) کے زیر اہتمام 12 تا 14 اگست 2024 منعقد کی گئی ۔
نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن سے تصدیق شدہ ماسٹر ٹرینر کے طور پر ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے “Case Report and Case Series in Ayurvda, Unani and Siddha” اور “Publication Ethics and Scientific Misconduct” پر نہایت ہی جامع لیکچرزپیش کیا۔ اس نیشنل پروگرام کا اہم مقصد یونانی، آیوروید اور سدھاکے ماہرین تعلیم اورپی جی گائڈس کی صلاحیتوں کو نکھارنا،جدید مہارت سے مزین کرنااور ریسرچ کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے تاکہ مروج روایتی طبی ادویہ کو ثبوت کے ساتھ سائنٹفک انداز میں عالمی پیمانے پربہتر طریقے سے پیش کیا جاسکے۔



