ل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا، چنئ کےنیشنل ورکشاپ میں سائنٹفک لیکچر دیا*
Reporter Roshan lal
پرنسپل اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج، پریاگ راج اور ڈین یونانی فیکلٹی، آیوش یونیورسٹی گورکھپور، ڈاکٹر وسیم احمد نے 27.08.2024 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا، چنئ، تمل ناڈو میں سائنسی فکشن کے ساتھ تربیتی پروگرام کے ایک نیشنل ورکشاپ میں لیکچر دیا۔ اس نیشنل ورکشاپ کا عنوان “سائنٹفک رائٹنگ،اشاعت اخلاقیات اور تحقیقی دیانتداری” تھاجو حکومت ہند کی وزارت آیوش کے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) کے زیر اہتمام 26 تا 28 اگست 2024 منعقد کیا گیا ۔
نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن سے تصدیق شدہ ماسٹر ٹرینر کے طور پر، ڈاکٹر وسیم احمدنے “مختلف اقسام کی تحقیقات کی رپورٹنگ کے رہنما اصول” اور “ریویو پیپر لکھنے کے طریقے اور میٹا اِنالیسس کے مختصر تعارف” پر نہایت ہی جامع لیکچر پیش کیا۔ اس نیشنل پروگرام کا اہم مقصد یونانی، آیوروید اور سدھاکے ماہرین تعلیم اورپی جی گائڈس کی صلاحیتوں کو نکھارنا،جدید مہارت سے مزین کرنااور ریسرچ کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے تاکہ مروج روایتی طبی ادویہ کو ثبوت کے ساتھ سائنٹفک انداز میں عالمی پیمانے پربہتر طریقے سے پیش کیا جاسکے۔