اعظم گڑھ کا عرس،بنام عرس مجدد الف ثانی برخانقاہ حسنی حضوری سریا شریف جا رہی و ساری ہے پیر زادہ جناب سید عبد المقیت صاحب نے بتایا کہ گزشتہ کل بعد نماز عصر ذکرو اذکار و کے بعد محفل میلاد اور بعدہ لنگر عام سے لوگوں نے روحانی اور جسمانی قوت حاصل کی

   رپورٹ حاجی رجّاک انصاری

اترولیا /بوڑھن پور اعظم گڑھ کا عرس ، بنام عرس مجدد الفثانی برخانقاہ حسنی حضوری سریا شریف جا رہی و ساری ہے پیر زادہ جناب سید عبد المقیت صاحب نے بتایا کہ گزشتہ کل بعد نماز عصر ذکرو اذکار و کے بعد محفل میلاد اور بعدہ لنگر عام سے لوگوں نے روحانی اور جسمانی قوت حاصل کی آج صبح 8 بجے چادر پوشی کے بعد حضور صاحب سجادہ حضرت علامہ و مولانا سید حامد حسن الجیلانی نے دادا حضور ، حضور شبیہ غوث اعظم سید تقی الجیلانی رحمۃ اللہ کا خرقہ اور حضور مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب خرقہ جو آپ کے دادا سید تقی رحمۃ اللہ کو ان کے پیر و مرشد سید وزیر علی سندیلوی رحمتہ اللہ سے ملا آپ نے زیب تن فرمایا، خرقہ کی زیارت کے بعد ملک کے امن و امان و تحفظ کے لیئے اور زائرین کے مصائب و مسائل کے لیے دعائیں کی گئیں جس میں کثیر تعداد میں ہندو مسلم بغیر کسی بھید بھاؤ کے شریک ہوئے اس کے بعد لوگوں نے لنگر کا کھانا تناول فرمایا

بعد نماز مغرب ذکر و اذکرو کے بعد لنگر عام سے شکم سیر ہوئے مدرسہ دار العلوم غوثیہ حضور یہ کے منیجر پیرزادہ جناب احمد حسن جیلانی و صدر مولانا عبد المبین صاحب نے بتایا کہ بعد نماز عشاء حضور صاحب سجادہ کی زیر سرپرستی و دیگر علماء کی موجودگی میں جلسۂ ہو گا جس میں فضیلت و حفظ و قراءت کے فارغین کے سروں پر دستار باندھی جائے گی شرکت کرنے والے کچھ علماء کے نام جناب مولانا زبیر صاحب پیرزادہ سید فیض الحسن صاحب مولانا سقیب الرحمن و مولانا ذوالفقار صاحب بلبل باغ مدینہ جناب قادری محمد باقر اشرفی و شیخ احمد نقشبندی اعظمی شرکت و دیگر شعراء شرکت فرمائیں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button