علما کرام کا خطاب: حضور ﷺ کی بعثت پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے

نعت و منقبت کی گونج میں گاؤں کے پردھان اور بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

کشی نگر کے موض جنگل کرمول گھوسی ٹولہ میں پندرہ سو سالہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد مولانا بلال احمد برکاتی کی صدارت حافظ و قاری مسرور احمد رضوی کی نقابت میں ہوا
پروگرام کا آغاز قاری عبدالقادر کے تلاوتِ کلامِ سے ہوا پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا حبیب الرحمن نظامی اور مولانا آس محمد مصباحی نے کہا کہ
نبوت کا سلسلہ کسی ملک، علاقہ یا قوم کے ساتھ مخصوص نہیں، جہاں بھی انسانوں کا گروہ آباد تھا وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ڈرانے والا ان کے پاس ضرور آیا ۔لیکن حضور خاتم النبین ﷺ کی بعثت کے بعد سلسلہ نبوت ہی ختم ہوگیا۔ اب ہر قوم، ہر زمانہ میں حضور سید الانبیاء و خاتم الرسل کی ذاتِ پاک ہی منبع ہدایت اور اسوہِ حسنہ ہے
مولانا محمد نور اللہ قادری مولانا محمد ناصر حسین نظامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور سید عالم ﷺ کو رحمۃ اللعلمین بنا کر مبعوث فرمایا ۔ آپ نے وحشی خصلت قوم کو آدابِ انسانیت کے زیور سے آراستہ فرمایا۔ آپ نے عربوں کی صدیوں پرانی نسل پرستی اور تنگ نظری کو حرفِ غلط کی طرح مٹا دیا۔ فرمایا:سب انسان یکساں ہیں اور سب اسی خدائے واحد کے بندے ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا سرفراز عالم قاری محمد شاہنواز اویسی مولانا عبد الرحیم نظامی نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے اس موقع پر گاؤں پردھان ہاشم علی منصور عالم صابر علی ڈاکٹر رمضان علی ثمرالدین غلام مصطفے ڈاکٹر حیدر علی سراج علی صابر انصاری آزاد ضمیر علی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button