دارالعلوم انجمن اسلامیہ پڈرونہ میں جلسۂ دستار بندی ۷/ مارچ کو
شہر پڈرونہ کشی نگر کی عظیم دینی دانش گاہ مدرسہ دارالعلوم انجمن اسلامیہ پڈرونہ کشی نگر کا سالانہ جلسہ امسال ۷/مارچ ۲۰۲۴ء بروز جمعرات منعقد ہوگا۔
ادارہ کے ناظم اعلیٰ انجینئر شاکراللہ انصاری صاحب اور ادارہ کے مفتی جناب مولانا محمد رضاءالمصطفی برکاتی صاحب نے مشترکہ طور پر نمائندہ کو بتایا کہ امسال پندرہ بچوں کو حفظ و قرأت اور مولویت کی دستار بندی ہوگی اور انھیں سند فراغت بھی دی جائے گی۔
جلسہ کی سرپرستی حضرت سید لئیق صاحب قبلہ سنڈیلہ شریف ، صدارت پیر طریقت حضرت مولانا شاہ احمد رضا بنارسی فرمائیں گے ، خصوصی خطاب کے لیے سید عبد الرب صاحب عرف چاند بابو کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، مزید خطاب مولانا کمال احمد علیمی صاحب اور مولانا قمر الدین صاحب قبلہ کا ہوگا ، جب کہ نعت خوانی کے لیے ڈاکٹر رضوان الرضا لکھنؤ ، جناب شمشاد نیپالی صاحب اور جناب صادق رضا نیپالی صاحب قبلہ کی تشریف آوری ہو رہی ہے۔
ادارہ کے پرینسپل جناب ماسٹر محمد اکرم نقشبندی صاحب نے لوگوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔