پروفیسر راکیش شرما کی آمد پراسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج واسپتال میں استقبالیہ پروگرام
پروفیسر راکیش شرما کی آمد پراسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج واسپتال میں استقبالیہ پروگرام
اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج واسپتال ہمت گنج پریاگرج میں آج ۱۱ جولائی ۲۰۲۴ کو بورڈ آف رجسٹریشن و ایتھکس، این سی آئی ایس ایم ، نئی دہلی کے صدر جناب پروفیسر راکیش شرما، کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد کی دعوت پر تشریف لائے۔تمام اساتذہ ، طلباء وطالبات و جملہ اسٹاف نے گرمجوشی کے ساتھ آپ کا استقبال کیا ۔آپ نے کالج کے حکیم احمد حسین عثمانی آڈوٹوریم میں عظیم الشان خطاب کرتے ہوئے محکمہ آیوش کے مختلف اصولوں کا تذکرہ کیا جیسےاصول دواسازی اور دواؤں کا محل استعمال، رجسٹریشن کے طریقے اور فوائد، اساتذہ اور انٹرن کی غیر حاضری میں محکمہ آیوش کی جانب سے طے شدہ جرمانے اور سزائیں، بدلتےوقت کے لحاظ سے اساتذہ کی ٹریننگ، پی جی اسکالرس اور انٹرن کو ریسرچ کے تعلق سے حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے طریقے،صحت اور اسپتال کے متعلق حکومت کے طے کردہ اصول وضوابط سے آگاہی اورمحکمہ صحت کے ذریعے طے شدہ اسکیم “ہیل ان انڈیا اینڈ ہیل بائی انڈیا”کی تفصیل بیان کرتے ہوئے آپ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ میں محکمہ آیوش کےاصول وضوابط سے متعلق اہم معلومات کو آپ لوگوں تک پہنچانے کے لئے آن لائن ٹریننگ کا بھی انتظام کروں گا۔ پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمدنے آپ کی آمد اور عمدہ خطاب پر دلی خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر آصف حسین عثمانی نے کی اور کلمات تشکر پروفیسر نجیب حنظلہ عمار نے پیش کیا ۔ اس خوشگوارموقع پر پروفیسر جمال اختر، پروفیسرعرفان احمد ، جملہ اساتذہ ، پی جی اسکالرس، انٹرن اور کالج کے دیگر اسٹاف موجود رہے۔
ڈاکٹر وسیم احمد