جامعہ اہل سنت تجوید القرآن کا 14 واں سالانہ عظیم الشان جلسہ و جشن دستار بندی 7 نومبر کو

کشی نگر (مسرور رضوی)
ضلع کشی نگر کے پڈرونہ چھاؤنی علاقے سمیت پورے ضلع کے مسلمانوں کے لیے دینی و تعلیمی اعتبار سے اہم جامعہ اہل سنت تجوید القرآن، چھاؤنی پڈرونہ کا 14 واں سالانہ یک روزہ عظیم الشان جلسہ، تاجدار مدینہ کانفرنس اور جشن دستار بندی کا انعقاد 7 نومبر 2026ء بروز ہفتہ کو شہزادہ خطیب البراہین حضرت علامہ حبیب الرحمٰن رضوی اگیا شریف و پیر طریقت حضرت علامہ سید لئیق صاحب سنڈیلہ شریف کی سرپرستی میں کیا جائے گا۔
پروگرام کا آغاز بعد نماز عشاء ہوگا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف علاقوں سے نامور علمائے کرام، مشہور اسلامی اسکالرز، شعرائے اسلام اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ جلسے میں نعتیہ کلام، تقاریر اور دینی تعلیم سے متعلق اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جشن دستار بندی کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔
قاری شکیل احمد نظامی و مولانا حسنین رضا کے مطابق اس عظیم الشان جلسے میں خطیب الہند حضرت علامہ ڈاکٹر شہریار خان پرنیا بہار اور حضرت علامہ نعمان اختر فائق الجمالی نوادہ بہار شاعر اہل سنت حضرت قاری اشہر مبارک پوری قاری سمیر رضا الہ بادی پیر طریقت حضرت علامہ سید محمد انس مصباحی صاحب سنڈیلہ شریف سمیت خانقاہوں کے سجادہ نشین، پیران طریقت، علمائے کرام اور مختلف مدارس کے ذمہ داران کی شرکت متوقع ہے۔ پروگرام کا مقصد اسلامی تعلیمات کے فروغ، باہمی اخوت و بھائی چارے، سماجی ہم آہنگی اور دینی بیداری کو عام کرنا ہے۔
جامعہ کے منتظم اور مجلسِ منتظمہ نے علاقے کے تمام مسلم بھائیوں، معزز شہریوں اور مذہبی شائقین سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔



