اعظم گڑھ ویلفیئر سوسائٹی کی دوسری یوم تاسیس پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد۔خدمت خلق اللہ کو بہت محبوب ہے احمد ریحان فلاحی

اعظم گڑھ ویلفیئر سوسائٹی منگراواں اعظم گڑھ کی جانب سے موضع منگراواں میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 170 افراد کی مفت جانچ کی گئ اور مفت دوائیں بھی دی گئیں۔ جس میں شہر کے معروف معالج ڈاکٹر اکرام ڈاکٹر وسیم احمد ڈاکٹر سفیان اور ڈاکٹر اظہر نے اپنی خدمات فراہم کیں۔ سوسائٹی کا تعارف کراتے ہوئے سوسائٹی کے صدر محمد خالد نے کہا کہ دوسال قبل کرونا جیسی وبا کے دوران شروع کیا گیا تھا تب سے سوسائٹی فعال ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کوشاں ہے۔
سوسائٹی کے سکریٹری احمدریحان فلاحی نے کہا کہ خدمت خلق اللہ کو بہت محبوب ہے اس لئے علاقے کے پریشان حال لوگوں کے لئے اس نیک کام کو شروع کیا گیا تھا۔ الحمدللہ اب تک سیکڑوں افراد اس سے فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔ سوسائ کی دوسری یوم تاسیس کے موقع پر اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اور آگے بھی کمزوروں کی امداد کے لئے مختلف پروگرام کئے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اعظم گڑھ ویلفیئر سوسائٹی مختلف طریقے سے غریبوں کی امداد کرتی رہی ہے اور اس کا قیام اسی سوچ کے تحت کیا گیا تھا جس میں تعلیم،روزگار، میڈیکل اور غریبوں کی امداد کے لئے کیا گیا تھا اس موقع پر صدر محمد خالد نائب صدر محمد عادف سکریٹری احمدریحان فلاحی نائب سکریٹری عبداللہ خزانچی فہیم احمد ابو عامر محمد عامر سلو شاہنواز ماسٹر حکیم الدین ماسٹر محمد ہارون محمد دانش وغیرہ موجود رہے

Related Articles

Back to top button