رشاد مورل اسکول کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔ ماں کی گود ہی بچوں کا پہلا اسکول ہے:جاوید فاروقی

صحافی ،عبد الرحیم شیخ

آج مورخہ ۹۱فروری۳۲۰۲ء رشاد مورل اسکول اعظم گڑھ میں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔اس جلسہ میں تمام تہذیبی و ثقافتی پروگرام ہوئے جس میں بچوں نے جہاں تقاریر، نعت، نظم، مکالے، ڈرامے و ایکشن سونگ پیش کیے تو وہیں بچوں نے اپنے انداز میں اپنے ملک کے رہن سہن اور تہذیب و ثقافت اور بود و باش کو عملی طور پر کر کے دکھایا۔نرسر ی کلاس کے معصوم پچوں نے پروگرام میں ہمارے ملک کے مختلف صوبوں کے رہن سہن اور بود و باش کو اختیار کر کے یہ مظاہرہ کیا کہ ہمارے ملک میں کتنی تہذیبیں اور کس کس قسم کے لوگ رہتے ہیں تو وہیں اسلامی تہذیب، حجاب، والد کی قربانی، بیٹی رحمت ہے، موبائل فون کا نشہ جیسے سماجی مدوں پر ڈرامے پیش لوگوں کے جذبات کو چھونے کے ساتھ سماج کو ایک پیغام بھی دیا۔
پروگرام کی صدارت مولانا عامر رشادی نے کی تو مہمان خصوصی کے طور پر جاوید احمد فاروقی صاحب و نعمان احمد سی.اے.صاحب و ڈاکٹر مولانہ نعیم صدیقی صاحب موجود رہے۔ بچوں سے خطاب کرتے ہوئے جاوید احمد فاروقی صاحب نے کہا کی تعلیم سے ہی انسان انسان بناتی ہے اور اس سماج میں الگ پہچان بنتی ہے۔ بلڈنگ اور دکھاوے سے کوئی اسکول اچھا خراب نہیں بنتا بلکہ تعلیم کے معیار اور تربیت کے اظہار سے اچھے اور برے اسکول کی پہچان بنتی ہے۔ میں ایک گاوٗں کے کچے مکتب سے پڑھ کر آج امریکہ تک پہنچ گیا ہوں اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی گھر میں ایسا ماحول پیدا کریں کی بچے اچھی تعلیم کی طرف گامزن ہوں کیوں کہ ماں کی گود ہی بچوں کا پہلا اسکول ہے۔ نعمان احمد سی.اے. صاحب نے کہا کہ علم ہی قوموں اور ملک کا مستقبل طئے کرتی ہے۔ جو قوم تعلیم یافتہ ہوتی ہے وہی وقت کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور رشاد مورل اسکول اور جامعتہ الرشاداس نیک کام کو برسوں سے آگے بڑھا رہا ہے اور آج اس پروگرام میں بچوں کی صلاحیت اور نصیحت آمیز مکالمے دیکھ کر محسوس ہواکی یہاں کے بچے دین اور دنیا دونوں میں کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یہیں وقت کی ضرورت بھی ہے کہ ہم دینی تعلیم کے ساتھ ہی دنیاوی تعلیم کی ہر فیلڈ میں آگے بڑھیں۔ مولانا عامر رشادی صاحب نے اپنے بیان میں بچوں کی حوصلہ افظائی کرتے ہوئے انہوں تعلیم کے ساتھ ہی حسن اخلاق اور تربیت پر محنت کرنے کی نصیحت دی اور کہا کی علم سے اگر آدمی کے خاکصاری، پرہیزگاری اور جذبہ خدمت نہ پیدا ہو تو ایسا علم مفید نہیں ہے۔ والدیں اور حاضرین سے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی دنیا کے ساتھ ہی ان کی آخرت کی بھی فکر کریں اور رشاد مورل اسکول کے قیا کا یہی مقصد ہے کی دین اور دنیا دونوں کی تعلیم دی جا سکے۔
آخر میں رشاد مورل اسکول کے مینیجر طلحہ رشادی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیاکہ انھوں نے شرکت کر کے پروگرام کو زینت بخشی۔
رپورٹ ،عبد الرحیم شیخ ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button