اعظم گڑھ:ایک شام علم و ادب کے نام سے پاسبان علم و ادب کے زیر انتظام ایک جلسہ منعقد ہوا۔

 

اعظم گڑھ : نماز مغرب مولانا شفیق قاسمی کی رہائش گاہ کٹولی کلاں لالگنج اعظم پر مولانا شفیق صاحب کی صدارت میں ایک علمی و ادبی نشست منعقد کی گئی۔
جس میں دو کتابوں (اصحاب مصطفیٰ، مصنف مولانا شفیق صاحب قاسمی ،کتابوں کی سیر، مصنف مولانا ضیاء الحق خیرآبادی صاحب) کے اجراء کی رسم ادا کی گئی۔
اس علمی و ادبی پروگرام میں علاقے کے عوام و خواص اور پاسبان علم و ادب کے بہت سے ممبران نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز ڈاکٹر نثار ندوی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا اس کے بعد قاری شبیر مظاہری صاحب استاذ مدرسہ بیت العلوم سراے میر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
مولانا عبد اللہ قاسمی نے تحریک صدارت پیش کرتے ہوئے مولانا شفیق صاحب کا مختصر تعارف پیش کیا مولانا صابر صاحب نے تحریک صدارت کی تائید کی
مولانا محمد خالد قاسمی بسہی اقبال پور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔
پاسبان کے ممبر مولانا اکرم صاحب نے اپنی منفرد آواز میں انقلابی نظم سے سامعین کو محظوظ کیا ۔
بسہی اقبال پور کے حافظ حبیب احمد نے پروگرام سے متعلق مولانا نفیس صاحب کی لکھی نظم پیش کی اور لوگوں کا دل جیت لیا ۔
مولانا ضیاء الدین ندوی خیرآبادی صاحب نے دونوں کا مختصر تعارف پیش کیا اور کتابوں کی سیر کے مصنف مولانا ضیاء الحق خیرآبادی صاحب نے اپنا تاثر پیش کیا
مفتی یاسر قاسمی صاحب ناظم مدرسہ احیاء العلوم مبارک پور نے عظمت صحابہ پر پر مغز بیان کیا۔
آخر میں مولانا شفیق صاحب کے برادر خرد وسیم احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا محبوب عالم صاحب کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا
نظامت کے فرائض مولانا انور داؤدی صاحب نے انجام دیا
الحمدللہ لوگوں نے پروگرام کو بہت سراہا۔
اور یہ خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کا علمی و ادبی پروگرام علاقے میں ہوتے رہنا چاہیے..
اللہ تعالیٰ پروگرام کو قبول فرمائے اور اسے اہل علاقہ کے باہمی اتحاد و اتفاق کا ذریعہ بنائے…
اِس موقع پر خاص طور سے مفتی اجوا د اللّٰہ قاسمی ،مفتی یاسر ،مفتی نور الدین ،مولانا محبوب عالم قاسمی ،مولانا ضیاء الدین ،حاجی کمال الدین خان ،ڈاکٹر ارشد قاسمی ،حاجی ابو شہمه خان ،حاجی قیام الدین خان ،مفتی ابو عامر اعظمی موجود تھے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button