ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس محبوب الاولیاء 4 اور 5 اکتوبر 2023 ء کو منعقد ہوگا پیر طریقت رہبر شریعت خلیفہ حضور سید العلماء و احسن العلماء حضرت علامہ الحاج الشاہ صوفی سخاوت علی قادری برکاتی علیہ الرحمہ

عرس مقدس محبوب الاولیاء

رپورٹ مشرر رضوی

( مگہر ضلع سنت کبیر نگر)

محبوب الاولیاء کے حالات زندگی پر اگر نظر ڈالی جاے تو آپ  کی زندگی لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے اس لیے کہ آپ نے اپنی زندگی کو سنت نبوی میں ڈھال رکھی تھی آپ اتنی بڑی بارگاہ کے فیض یا فتہ تھے اور ساتھ ہی ساتھ حضور سید العلماء نے اپنا متبنی فرمایا تھا اور مارہرہ مطہرہ کی قدیم اور جدید دونوں خلافتوں کے حامل بناے گے اور اسی بارگاہ سے بہت نوازے گئے اس کے باوجود آپ میں کسی قسم کا گھمنڈ اور غرور نہ تھا جو بھی آپ کے بار گاہ میں آتا اس سے خندہ پیشانی سے پیش آۓ اگر کوئی عالم آپ کے بارگاہ میں آتا تو اس کے لیے الگ سے چادر بچھواتے اور اس پر بیٹھنے کا حکم دیتے اپنے بارگاہ چھوٹا اور بڑا امیر اور غریب کو یکسا دیکھتے اور اس کے سوال کا جواب دیتے ۔۔۔۔
اور اللہ تعالی نے محبوب الاولیاء عزت اور شرف سے سرفراز فرمایا اور ہمہ وقت آپ کے بارگاہ میں حاجت مندوں حجوم لگا رہتا تھا جو بھی آتا آپ کے بارگاہ فیض لے کر جاتا آپ نے پوری وقت کو اللہ و رسول کے لیے گزارا ہے ہمیشہ دین کی خدمت کے لیے تیار رہتے تھے
آپ دارالعلوم برکاتیہ مؤید الاسلام مگہر کا قلعہ تیار کرکے عوم کے سامنے رکھ دیا ہے
شہزادہ محبوب الاولیاء پیر طریقت حضرت علامہ قاری اختر نسیم برکاتی فرماتے ہیں کہ طبیعت علیل ہونے کے باوجود بھی دارالعلوم برکاتیہ اور مردین متوسلین کا خیال اور ایثار کا جزبہ بیدار تھا صرف اپنا ہی نہیں دوسروں کا درد کا بھی خیال رہتا تھا جب بیماری نے اور تجاوز کیا تو کھانا بھی چھوٹ گیا نیز آنکھیں بھی بند رہنے لگی اگر شہزادہ محبوب الاولیاء فرماتے ابّو آنکھیں کھولیے دیکھئے کتنے لوگ آپ کے ارد گرد موجود ہیں تو آپ ارشاد فرماتے کہ آنکھیں بند کرنے میں جو لطف ہے آنکھیں کھولنے میں وہ مزہ نہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محبوب الاولیاء تصور محبوب کبریا ﷺ میں ہمیشہ محو و مستغرق رہتے تھے
) محبوب الاولیاء کی زبان مبارک پر ہمیشہ تسبیح رب ذوالجلال و نعت شہہءدیںﷺ اور مرشدان مارہرہ مطہرہ کا تذکرہ کرتے رہتے تھے اور اپنے مریدوں کو حکم دے تھے نماز پڑھنے کا اور والدین کی خدمت کرنے کا اور بزرگوں سے محبت کرنے کا اور برائی سے بچنے کا
اللہ تعالی کے بارگاہ میں دعا ہیکہ اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں پیر و مرشد کا سایہ ہمیشہ قائم اور دائم رہے عرس محبوب الاولیاء 4اور 5 اکتوبر دن بدھ اور جمعرات خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ در سخی کاشانہ برکات شیر پور مگہر سنت کبیر نگر تشریف لے چلے

توقیر احمد برکاتی
خادم نظامی جامع مسجد کھریا ٹولہ پڈرونہ کشی نگر۔ 8423533137

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button